مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 525 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 525

مکتوبات احمد ۳۸۵ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عزیزہ صدیقہ بیگم مکتوب نمبرا نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبركاته تمہارا خط پہنچا۔خدا تعالیٰ تم کو معہ تمام عزیز ان کے خوش رکھے اور تمہیں عمر والالر کا عطا فرمائے۔آمین۔بہتر ہوگا کہ جب خدا تعالیٰ موقع دے تو دو تین مہینے اس جگہ رہ جائیں۔یہ تمہاری محبت اور اخلاص کی نشانی ہے کہ تم نے میری طرف خط لکھا۔ہمیشہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع کرتی رہو۔میں تم پر بہت خوش ہوں۔ہمیشہ نماز کی پابندی رکھیں۔۱۳ / جون ۹۷ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۲ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ تمہارا خط پہنچا۔تمہارے اخلاص اور محبت سے بہت خوشی ہوئی۔خدا تمہیں بہت خوش رکھے اور دنیا کی بلاؤں اور آفتوں سے بچائے۔آمین۔ہمیشہ اپنی خیریت سے اطلاع دیتی رہو۔تم اپنے میاں سے بڑھ کر اخلاص مند ثابت ہوئی ہوا اور تمہارے خط میں بہت محبت اور اخلاص کی بو آتی ہے۔میں تمہارے لئے دعا کرتا ہوں کہ تم ہمیشہ خوش رہو اور تمہارے بہت لڑکے ہوں اور خاتمہ بالخیر ہو۔آمین۔والسلام مرزا غلام احمد