مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 519
مکتوبات احمد ۳۷۹ جلد سوم اشارہ ہے لیکن دل نہیں مانتا تھا کہ اس خواب کی تعبیر صحت ہو ۔ سواب اس خواب کی تعبیر ظہور میں آئی إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔ میری طرف سے اپنے والد صاحب کو بھی عزا پُرسی کا پیغام پہنچا دیں ۔ خدا تعالیٰ نے جو چاہا ہو گیا ۔ اب صبر و رضا درکار ہے رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ والسلام - نوٹ ۔ یہ حضرت مسیح موعود کا تعزیت نامہ ہے جو کہ مرحوم کی وفات کے بعد موصول ہوا۔ اللہ تعالیٰ اسے غریق رحمت کرے۔ (آمین ) مرزا یعقوب بیگ ڈلہوزی ۲۸/۷/۳۵ مکتوب نمبر ۲ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی عزیزی ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کے دو خط اور مبلغ ہیں روپے پہونچے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ ابھی مفتی صاحب کے پاس شاید آپ کا کوئی خط نہیں آیا جب آوے گا دیکھ لوں گا اور انشاء اللہ چھپ جائے گا ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے بہت خوشی ہوگی کہ پھر آپ کو رخصت کا موقعہ ملے گا اور خدا تعالیٰ ایسا کرے کہ آپ ، لاہور آ جائیں ۔ آمین ۔ ۲ دسمبر ۱۹۰۵ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ ا المؤمنون : ١١٩