مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 507 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 507

مکتوبات احمد ۳۶۷ حضرت مرزا ایوب بیگ صاحب رضی اللہ تعالی عنہ کے نام تعارفی نوٹ جلد سوم حضرت مرزا ایوب بیگ صاحب رضی اللہ عنہ سلسلہ کے نو جوانوں کے لئے ایک مؤثر نمونہ کے نوجوان تھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت میں وہ گداز تھے اور ان کی عملی زندگی قابل رشک تھی۔” در جوانی تو بہ کر دن شیوہ پیغمبری کا مفہوم ان کے حسب حال تھا۔ان کی سیرۃ بہت کچھ لکھوانا چاہتی تھی۔اللہ تعالیٰ نے چاہا تو میں کتاب تعارف میں تفصیل سے لکھنے کا عزم رکھتا ہوں۔میری تحقیقات میں وہ اپنے خاندان میں پہلے احمدی تھے۔گو ان کے برادر بزرگ مخدومی ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب مرحوم و مغفور کہتے تھے کہ میں نے پہلے بیعت کی ہے لیکن چونکہ ایک دوسرے کو پتہ نہ تھا اس لئے تقدیم تاخیر کی بحث ہو سکتی ہے۔بہر حال مرحوم ایوب صادق ایک فرشته خصلت پاک باز نوجوان تھا۔وہ عین جوانی میں فاضل کا میں فوت ہو گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب مقبرہ بہشتی اللہ تعالیٰ کی وحی کے ماتحت قائم فرمایا تو حضرت ایوب صادق کی ہڈیوں کو وہاں سے منگوا کر مقبرہ میں دفن فرمایا۔اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ وَنَوِّرُ مَرْقَدَهُ - مرحوم مرزا یعقوب بیگ صاحب ان کی سیرۃ لکھنا چاہتے تھے اور کچھ حصہ میرے اہتمام میں طبع ہوا تھا پھر وہ رہ گیا اور اختلاف کے بعد بھی ڈاکٹر صاحب نے الحکم میں ان کے متعلق لکھا اور اس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مکتوبات گرامی پھر شائع کئے۔میرا خیال ہے کہ ان کے نام کے اور بھی خطوط ہونے چاہئیں۔میں نے عزیز مکرم مرزا مسعود بیگ صاحب کو لا ہو ر لکھا تھا اور انہوں نے وعدہ بھی کیا تھا مگر اس اشاعت تک وہ مکتوبات نہ آسکے۔اس لئے جو میرے پاس ہے شائع کر دیا جاتا ہے۔میں اسے ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب کے نوٹ کے ساتھ درج کر رہا ہوں اور مزید خطوط مل جانے پر انشاء اللہ آئندہ شائع ہو جائیں گے۔وَبِاللهِ التَّوْفِيقِ (عرفانی کبیر)