مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 496
مکتوبات احمد ۳۵۶ جلد سوم نہیں کوئی اس دروازے کے راہ سے نہیں آتا جس کو یہ سب کچھ دیکھنا نہیں پڑتا بلکہ اس سے زیادہ خدا طاقت بخشے۔چند روز دنیا ہے، مخلوق طاعون سے مر رہی ہے، ہمت میں اپنا صدق دکھلاؤ۔امتحان کے وقت اس بات میں خوبی نہیں کہ بہت جزع فزع کر کے مخلصی چاہیں بلکہ اس میں خوبی ہے کہ ایسے موقع پر استقلال دکھانا چاہئے۔۲۰ / جنوری ۱۹۰۲ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان یہ خط جس عریضہ کے جواب میں ہے میں پہلے اسے درج کرتا ہوں تا کہ حضرت اقدس کے مکتوب کی پوری وضاحت ہو جاوے۔اس کے بعد وہ قادیان ہجرت کر گئے۔(عرفانی کبیر) چوہدری صاحب کا عریضہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بحضور منبع علوم ربانی و مخزن انوار و فیوض رحمانی، واقف رموز حقانی و کان گوہر معانی حضرت اقدس مرسل یزدانی جناب مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاته چونکہ حضور کے حکم سے اپنے درد دل کی داستان گزارش بندگان عالی کرنے کی اجازت ہوئی ہے۔اس واسطے کسی قدر تفصیل کے ساتھ عرض کروں گا۔۲۔اس امر کی وضاحت کی چنداں ضرورت نہیں سمجھتا کہ خاکسار کے دل میں عرصہ دراز سے شعلہ