مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 494
مکتوبات احمد ۳۵۴ جلد سوم مکتوب نمبر ۲ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ صادق آن باشد که ایام بلا السلام علیکم می گذارد با محبت با وفا ہر ایک مرضی الہی پر صبر کرنا اور اپنے مولی سے کامل تعلق اور گاڑھا پیوند کرنا چاہیئے ۔ اور مخالفین کی کوئی پرواہ نہ کرنی چاہیئے ۔ متوکل علی اللہ رہنا چاہیئے ۔ درود ، استغفار، تلاوت کلام مجید میں لگے رہنا بہتر ہے۔ خدا تعالیٰ وہ دن لاتا ہے کہ مخالف روسیاہ اور موافق مسرور و سرخرو ہوں گے۔ آپ کے واسطے دعا کی گئی ہے۔ خدا تعالیٰ ہر بلا سے نجات دیوے ۔ از کا تب سراج الحق نعمانی السلام علیکم بحکم حضور امام الزمان از قادیان الحکم نمبر ۵، ۶ جلد ۲ مورخه ۲۷ مارچ تا ۶ را پریل ۱۸۹۸ء صفحه ۶