مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 491
مکتوبات احمد ۳۵۱ حضرت چوہدری الہ داد خاں صاحب رضی اللہ تعالی عنہ کے نام تعارفی نوٹ چوہدری اللہ داد خاں صاحب ضلع شاہ پور کے باشندے تھے۔وہ پچپن روپیہ ماہوار کی سرکاری ملازمت ترک کر کے قادیان ہجرت کر کے آگئے تھے اور ریویو میں کام کرنے لگے جہاں ان کو پچیس روپیہ ماہانہ ملتے تھے۔یہ بہت بڑی قربانی تھی اور اللہ تعالیٰ نے اسے قبول فرمایا اور آخر وہ یہاں ہی فوت ہو گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کے ایثار و قربانی اور دینی خدمات کے زیر نظر مقبرہ بہشتی میں دفن کرنے کی اجازت دی اور جنازہ پڑھا۔چوہدری صاحب کے نام جو مکتوب ہے اس کی حقیقت سمجھنے کے لئے خود چوہدری صاحب مرحوم کا خط بھی میں نے درج کر دینا مناسب سمجھا۔چوہدری صاحب بہت ہر دلعزیز ، خوش اخلاق اور جماعت کے نوجوانوں کی تربیت و تبلیغ کا خاص جوش رکھتے تھے۔لوگ ان کو امین سمجھ کر اپنی امانتیں بھی ان کے پاس رکھتے تھے اور بعض احباب ان کو امین الملہ بھی کہا کرتے تھے۔بڑی خوبیوں کے بزرگ تھے۔جو ان سال فوت ہو گئے۔اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے۔آمین جلد سوم (عرفانی کبیر )