مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 486
مکتوبات احمد ۳۴۶ جلد سوم مکتوب نمبر ۱۰ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم سید فضل شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ میری دانست میں نوکری چھوڑنے کے لئے جلدی نہیں کرنی چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ مقلب القلوب ہے۔ اور دلوں پر تصرف رکھتا ہے۔ ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ اس انگریز کے دل کو آپ کی طرف پھیر دے۔ یا کسی اور مہربان حاکم کے ماتحت کر دے۔ میں بھی انشاء اللہ دعا کرتا رہوں گا ۔ جلد جلد مجھ کو خبر دیتے رہیں ۔ زیادہ خیریت ۔ ۱۸ نومبر ۱۹۰۰ء والسلام خاکسار مکتوب نمبر 1 مرزا غلام احمد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم سید فضل شاہ صاحب سلمه تعالی نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته عنایت نامہ پہنچا۔ عزیزی سید ناصر شاہ کی علالت طبیعت سے سخت قلق واضطراب ہے ۔ خط کو پڑھتے ہی بدرگاہ حضرت ارحم الراحمین دعائے صحت کی گئی ۔ اللہ جل شانۂ صحت کامل عطا فرمائے ۔ اُمید ہے کہ صحت اور خیر و عافیت سے جلد مطمئن فرماویں گے کہ صحت کامل کا بہت خیال رہے گا اور آپ کی نسبت مجھے ہر وقت خیال رہتا ہے ۔ اور خدا تعالیٰ کی طرف نظر ہے۔ والسلام ۴ را کتوبر ۱۹۰۴ء خاکسار غلام احمد از قادیان سیرت احمد صفحه ۲۳۱ مرتبه قدرت اللہ سنوری