مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 479 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 479

مکتوبات احمد ۳۳۹ جلد سوم مکتوب نمبر ۲ عزیزی مجی سید فضل شاہ صاحب سلّمه تعالی السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ آپ کا خط اور آپ کی وہ تمام چیزیں جو آپ نے مہربانی فرما کر ارسال کی ہیں پہنچ گئی ہیں۔جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ۔خداوند کریم آپ کی ان سب خدمات کا جو آپ کرتے رہے ہیں۔اجر بخشے اور آپ پر راضی ہو۔مجھے اپنی خیر و عافیت سے مطلع فرماتے رہیں۔اور اخویم منشی کرم الہی صاحب کے لئے دعا خیر کی گئی ہے۔میں خوب جانتا ہوں منشی صاحب اس عاجز سے اخلاص رکھتے ہیں۔ایک نئے مسئلے میں منشی صاحب کو اصل حقیقت معلوم نہیں تھی۔ورنہ وہ خود بہتوں سے جھگڑتے پھرتے اور جس وقت ازالہ اوہام شائع ہوا اُس وقت اُمید رکھتا ہوں کہ سب سے پہلے منشی صاحب لاہور میں اس کی اشاعت کے لئے قدم اُٹھا ئیں گے۔غرض میں منشی صاحب سے بدل راضی ہوں۔نا واقفیت کی حالت میں جو کچھ منہ سے نکل گیا وہ عند اللہ قابل معافی ہے۔خدا تعالی دلوں کو دیکھتا ہے۔۱۸ سر اپریل ۱۸۹۱ء والسلام غلام احمد از لدھیانہ محلہ اقبال گنج