مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 478 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 478

مکتوبات احمد ۳۳۸ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محجبی سید فضل شاہ صاحب سلّمۂ تعالیٰ مکتوب نمبرا نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔میں اس وقت سیالکوٹ میں ہوں اور آپ کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ جل شانہ آپ کے تمام مقاصد پورے کرے۔آمین۔اس وقت بباعث شدت کم فرصتی میں زیادہ نہیں لکھ سکا انشاء اللہ کسی دوسرے وقت میں مفصل خط لکھوں گا۔۱۶ رفروری ۱۸۹۱ء از طرف احقر العباد حامد علی۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اس عاجز نے کئی دفعہ دعا کے لئے یاد کرایا ہے۔والسلام خاکسار غلام احمد از سیالکوٹ