مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 474 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 474

مکتوبات احمد ۳۳۴ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۴ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ مجی عزیزی اخویم سید ناصرشاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مجھ کو افسوس ہے کہ میں باعث بیماری جلد جواب نہیں دے سکا اور اس وجہ سے مجھے یاد نہیں کہ میں نے پہلے خط کا جواب بھی دیا یا نہیں۔میں نے اس وقت آپ کے لئے دعا کی ہے مگر میں اس وقت بھی بیمار ہوں۔انشاء اللہ بہت دعا کروں گا۔بہت ضروری ہے کہ آپ ان اضطرار کے دنوں میں جلد جلد بلکہ روز اطلاع دیں۔مجھ کو بہت فکر ہے۔آپ کے الفاظ نہایت ( تشویش ) میں رکھتے ہیں۔۷ / دسمبر ۱۹۰۷ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ