مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 42 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 42

مکتوبات احمد ۴۲ جلد سوم کا کام جاری ہو گیا ہے۔سو چونکہ یہ دعا اسی کام کے لئے کی گئی تھی۔پھر اطلاع دینا فضول سمجھا گیا۔مگر خداوند کریم کا بڑا شکر ہے کہ مجمع کثیر میں یہ الہام ہوا اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے عین الہام کے صدور کے وقت دو ہندو موجود تھے جن کو اسی وقت مفصل بتایا گیا اور دوسرے نمازیوں کو بھی خبر دی گئی اور منشی الہی بخش کو بھی لکھا گیا۔نواب علی محمد خان صاحب کی ارادت اور محبت اور دلی توجہ اور اخلاص قابل تعریف ہے۔خدا تعالیٰ ان کو ہر غم سے خلاصی بخشے اور حسن عاقبت عطا فرمائے۔آپ نواب صاحب کو بھی اطلاع دیں کہ مالیر کوٹلہ سے نواب ابراہیم علی خان صاحب والی مالیر کوٹلہ کے ایک سررشتہ دار کا خط آیا کہ وہ مبلغ پچاس روپے بطور امداد بھیجیں گے۔ابھی نہیں آئے۔مکتوب نمبر ۳ مند و می مکر می حضرت والاشان نواب صاحب بہا در سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بعد هذا والا نامہ آنحضرت عین انتظار میں اس احقر العباد کو پہنچا۔خدا وند کریم کے لطف و احسان کا شکریہ ادا کیا جاوے جس نے اس ناچیز کی دعا کو قبول فرما یا اَلْحَمْدُ لِلَّهِ ثُمَّ الْحَمْدُ لِلَّهِ - آں مخدوم کا منی آرڈر بھی پہنچ گیا۔جَزَاكُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ وَ أَحْسَنَ إِلَيْكُمْ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ - آں مخدوم نے اپنے دلی اعتقاد سے بہت کچھ مدد فرمائی۔خدا تعالیٰ آپ کو خوش و خرم رکھے اور آپ کی عمر و عزت اور عافیت میں برکت اور ترقی بخشے۔حضرت خدا وند کریم کی قبولیت کی ایک یہ نشانی ہے کہ بعض اوقات آپ کی ترقیات کی مجھ کو وہ خبر دیتا رہتا ہے اور پرسوں کے دن بھی ایک عجیب بات ہوئی کہ ابھی آں مخدوم کا منی آرڈر نہیں پہنچا تھا اور نہ خط پہنچا تھا کہ ایک منی آرڈر آپ کی طرف سے برنگ زرد مجھ کو حالت کشفی میں دکھایا گیا اور پھر آں مخدوم کے خط سے اس عاجز کو بذریعہ الہام اطلاع دی گئی اور آپ کے مافی الضمیر اور خط کے مضمون سے مطلع کیا گیا جس میں بہ پیرا یہ الہامی