مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 473 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 473

مکتوبات احمد ۳۳۳ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۲ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ مجی عزیزی اخویم سید ناصرشاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ مبلغ پچاس روپیہ مرسلہ آپ کے آج کی ڈاک میں مجھ کو ملے۔جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا - خدا تعالیٰ آپ کو ہر ایک بلا سے محفوظ رکھے اور مشکلات حل فرمائے۔میں غائبانہ آپ کے لئے دعائیں کیا کرتا ہوں۔خدا تعالیٰ قبول فرمائے۔آمین۔اس نواح میں ہیضہ کا بہت ہی زور سنا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ امن میں رکھے۔آمین۔انشاء اللہ دعا کرتا رہوں گا۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔والسلام مکتوب نمبر ۱۳ مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مند و می مکر می اخویم سلّمہ اللہ تعالیٰ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ خط آپ کا معرفت حکیم حضرت مولوی نورالدین صاحب حضرت اقدس کی خدمت میں پہنچا۔حضرت صاحب نے آپ کے حق میں بہت دعا فرمائی ہے اور بہت فکر ہے۔اپنی طبیعت کی خیریت سے جلد جلد اطلاع دیں۔حضرت صاحب کا خیال آپ کی طرف لگا ہوا ہے۔والسلام ۴ ر جنوری ۱۹۰۷ء بدست ( مفتی ) محمد صادق عفی اللہ عنہ از قادیان