مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 471 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 471

مکتوبات احمد ۳۳۱ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۸ محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کئی روز کا آپ کا خط آیا ہوا تھا۔ میں بیمار رہا۔ جواب نہیں لکھ سکا۔ جہاں تک ممکن ہے دعا توجہ سے کی گئی ہے۔ امید ہے کہ آپ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرمائیں گے۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے ۔ ۱۰ جولائی ۱۹۰۶ء والسلام مرزاغلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۹ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میں آپ کے خط کا باعث علالت طبع جلد جواب نہیں ، دے سکا ۔ دعا بہت کی گئی ۔ امید ہے اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرمائیں گے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو ہر ایک وقت میں محفوظ رکھے۔ باقی اس جگہ بفضلہ تعالیٰ ہر طرح سے خیریت ہے ۔ ۲۹ جولائی ۱۹۰۶ء والسلام مرزاغلام احمد عفی عنہ