مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 468 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 468

مکتوبات احمد ۳۲۸ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۳ محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب کتاب نزول المسيح : نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ لمسیح چونکہ بڑھ گئی ہے اس لئے میں اندازہ کرتا ہوں کہ دو سور و پیہ تک اس کا اتمام ہو گا یعنی علاوہ اس روپیہ کے جو خرچ ہو چکا ہے اور دو سو روپیہ لگے گا تب کتاب پوری ہو گی ۔ آپ نے اس مدد کو اپنے ذمہ اٹھا لیا اور یہ خرچ اور آپ کو ادا کرنا پڑا ہے ۔ ایک دفعہ اگر غیر ممکن ہو تو جونز و دو تین دفعہ کر کے بھیج دیں۔ کتاب کشتی نوح جو نزول المسیح کا ایک جزو ہے ۔ آپ کی خدمت میں بھیجی جاتی ہے۔ دو نسخے بھیجے جاتے ہیں۔ ایک آپ کے لئے اور ایک محبی اخویم سید فضل شاہ صاحب کے لئے ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ اب روپیہ کی عنقریب ضرورت ہے۔ ۱۴ را کتوبر ۱۹۰۱ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ