مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 465 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 465

ملتوبات احمد ۳۲۵ حضرت سید ناصر شاہ صاحب رضی اللہ تعالی عنہ کے نام تعارفی نوٹ جلد سوم حضرت سید ناصر شاہ صاحب رضی اللہ عنہ اصل میں کشمیر کے باشندے تھے مگر ان کے بزرگ لاہور میں آکر آباد ہو گئے تھے۔اس خاندان میں احمدیت شاہ صاحب کے ماموں مولوی کرم الہی صاحب رضی اللہ عنہ کے ذریعہ آئی اور شاہ صاحب کے برادر بزرگ حضرت سید فضل شاہ صاحب رضی اللہ عنہ پہلے داخل سلسلہ ہوئے۔شاہ صاحب موصوف کو حضرت اقدس کے ساتھ محبت و اخلاص کا وہی تعلق ہے جو حضرت منشی عبد اللہ صاحب سنوری کو تھا۔سید فضل شاہ رضی اللہ عنہ کو حضرت اقدس کی خدمت کا بڑا موقعہ ملا اور ا نہوں نے حضرت پر وحی آتے ہوئے بھی دیکھی۔سید ناصر شاہ صاحب ایک نہایت مخلص، کم سخن اور گداز طبیعت کے بزرگ تھے۔خاکسار عرفانی کے ساتھ ان تمام بزرگوں کو قلبی محبت تھی اور وہ اس سے اپنے اسرار اور راز کی باتیں بھی کر لیا کرتے تھے۔حضرت سید ناصر شاہ صاحب ریاست جموں کشمیر میں ملازم تھے اور حضرت اقدس کی خدمت میں ہمیشہ اپنے مالی نذرانے پیش کرتے رہتے۔آپ بہت ہی کم اپنی ذات پر خرچ کرتے۔ان کا مفصل تذکرہ کتاب تعارف میں آتا ہے۔ان کی سب سے بڑی خدمت یہ تھی کہ نزول امسیح کے طبع کے تمام اخراجات انہوں نے ادا کئے۔جَزَاهُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ فِي الدُّنْيَا وَالْعُقْبَى - اب دونوں بھائی مقبرہ بہشتی میں آرام فرماتے ہیں۔ذیل کے مکتوبات ان کے ہی نام کے ہیں۔(عرفانی کبیر)