مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 459 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 459

مکتوبات احمد ۳۱۹ جلد سوم مکتوب نمبر ۲ مجی اخویم مولوی تصور حسین صاحب ستلمه السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط پہنچا۔میں اس وقت بیمار ہوں اور بہت ضعف ہے۔خون بہت آیا ہے اس لئے میں زیادہ جواب نہیں لکھ سکتا۔میرے نزدیک آپ کی خواب بہت عمدہ ہے کیونکہ اس میں شرح صدر کا لفظ ہے جو تسلی اور اطمینان پر دلالت کرتا ہے۔زیادہ لکھنے سے معذور ہوں۔خدا تعالیٰ فضل شامل حال رکھے۔آمین۔۴ / مارچ ۱۹۰۵ء محبی اخویم حافظ صاحب مکتوب نمبر۳ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں باعث دردفم معده و کمر و دیگر عوارض بیمار رہا اور اب بھی بیمار ہوں۔اسی وجہ سے مسجد میں بھی جانے سے مجبور رہا۔انسان کے لئے مداومت استغفار اور تو بہ اور دعا جیسی کوئی بھی چیز نہیں۔ہمیشہ تضرع اور در دو گداز کے ساتھ مرضات اللہ کی طلب میں مشغول رہنا چاہئے اور ستی و آرام نہ کرنا چاہئے۔جب تک مطلب حاصل نہ ہو۔یہی طریق مردانِ راہ ہے۔ماسوا اس کے تدبر سے درود شریف کو پڑھنا اور ہر ایک موقعہ مناسب پر دعا کرنا چاہئے اور سب سے زیادہ علامت شقاوت جلد بازی اور بدظنی ہے اس سے بچنا چاہئے۔نماز میں بہت دعا کرنی چاہئے بجز قرآن شریف اور ادعیہ ماثورہ کے بے شک اپنی زبان میں دعا کرو۔فقط خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ حمد الحکم نمبر ۹ جلد ۲۰ مورخه ۷ را پریل ۱۹۱۸ء صفحه ۳