مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 431
مکتوبات احمد ۲۹۱ مکرم سیدامیر علی شاہ صاحب رضی اللہ تعالی عنہ (نوٹ) ان سید امیر علی شاہ صاحب کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کون بزرگ تھے مگر حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے مکتوب سے معلوم ہوتا ہے کہ مولوی محمد تفضل حسین صاحب رضی اللہ عنہ کے ذریعہ وہ حضرت اقدس کے دعاوی اور مقاصد سے جلد سوم آگاہ ہوئے تھے۔انہیں اس امر پر غالباً اصرار تھا کہ حضرت اقدس اپنے دعاوی کا اظہار نہ کریں مگر حضور نے اس حقیقت کو واضح فرمایا کہ جو شخص مامور برائے اصلاح خلق ہوتا ہے وہ اگر اظہار نہ کرے تو معصیت ہوتی ہے۔(عرفانی کبیر)