مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 428 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 428

مکتوبات احمد ۲۸۸ مکتوب نمبر ۲ مشفقی اخویم مولوی عبد القادر صاحب سلّمہ اللہ تعالیٰ جلد سوم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اس وقت مخلصی میاں عبداللہ صاحب اس غرض سے آپ کے پاس آتے ہیں کہ میں نے میاں گلاب شاہ صاحب کی وہ تمام پیشگوئی کتاب ازالہ اوہام میں درج کر لی ہے مگر ایک کسر اس میں باقی ہے اور وہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہے نوا دو ستو آدمی کی تصدیق سے میاں کریم بخش کی راست بازی اور صادق القول ہونے کی گواہی لی جائے۔جس قدر ایسے آدمی ہوں اسی قدر بہتر ہوسکیں گے اور نیز اگر گاؤں میں اور آدمی میاں گلاب شاہ کے دیکھنے والے باقی ہوں ان سے ان کی نسبت بطور گواہی کچھ زیادہ دریافت کیا جائے۔براہ مہربانی پوری پوری کوشش کر کے اس کام کو انجام دلا دیں یہ نہایت ضروری ہے۔۹ر جون ۱۸۹۱ء فقط ☆ غلام احمد از لودھیانه م روزنامه الفضل نمبر ۲۹۰ جلد ۳۰ مورخه ۱۳؍ دسمبر ۱۹۴۲ء صفحه ۳