مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 419 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 419

مکتوبات احمد ۲۷۹ مکتوب نمبرا جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی اخویم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ فتح محمد حصول بشارت کے لئے دو رکعت نماز وقت عشاء پڑھ کر اکتالیس دفعہ سورۃ فاتحہ پڑھے اور اس کے اول و آخر گیارہ گیارہ دفعہ درود شریف پڑھے اور اپنے مقصد کے لئے دعا کر کے رو بقبلہ باوضوسور ہے ۔ جس دن سے شروع کریں ۔ اُسی دن تک اس کو ختم کریں ۔ انشاء اللہ العزیز وہ امر جس میں خیر اور برکت ہے ۔ حالت منام میں ظاہر ہوگا ۔ والسلام ۱۹ مارچ ۱۸۹۰ء باعث ضعف و علالت فتح محمد کی طرف خط نہیں لکھا گیا ۔ خاکسار غلام احمد ( پتہ ) بمقام جموں دارالریاست - مکرمی اخویم حکیم نورالدین صاحب ملازم و معالج ریاست ۔ مکتوب نمبر ۲ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عزیزی میاں فتح محمد صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ خط پہنچا۔ چونکہ اکثر اوقات طبیعت ضعیف رہتی ہے اس لئے خط کے جواب میں تاخیر ہوئی ۔ ہمیشہ اپنے حالات خیریت سے مطلع کرتے رہیں ۔ ۱۶ رستمبر ۱۸۹۰ء الفضل نمبر ۱۰۹ جلد ۳۱ مورخه ۱۸ مئی ۱۹۴۳ صفحه ۳ والسلام غلام احمد عفی عنہ بمقام لدھیانہ اقبال گنج