مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 392
مکتوبات احمد ۲۵۴ جلد سوم ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے مکان کے مختلف حصوں میں رہائش تبدیل فرماتے رہتے تھے۔سال ڈیڑھ سال ایک حصہ میں رہتے۔پھر دوسرا کمرہ یا دالان بدل لیتے۔یہاں تک کہ بیت الفکر کے اوپر جو کمرہ مسجد مبارک کی چھت پر کھلتا ہے اس میں بھی آپ رہے ہیں اور ان دنوں میں گرمی میں آپ کی اور اہل بیت کی چار پائیاں اوپر کی مسجد میں جو صحن کی صورت میں ہے بچھتی تھیں۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ مجھے جس زمانے کا ہوش ہے میں نے آپ کو زیادہ تر اس کمرہ میں رہتے دیکھا ہے جس میں اب حضرت اماں جان رہتی ہیں جو بیت الفکر کے ساتھ شمالی جانب واقع ہے۔ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ جب میں لاہور میڈیکل کالج میں ففتھ ائیر کا سٹوڈنٹ تھا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے مندرجہ ذیل خط تحریر فرمایا۔مکتوب نمبر ۲ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عزیزی اخویم میر محمد اسماعیل صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ چونکہ بار بار خوفناک الہام ہوتا ہے اور کسی دوسرے سخت زلزلہ ہونے کی اور آفت کے لئے خبر دی گئی ہے۔اس لئے مناسب ہے کہ فی الفور بلا توقف وہ مکان چھوڑ دو۔اور کسی باغ میں جار ہو۔اور بہتر ہے کہ تین دن کے لئے قادیان میں آکر مل جاؤ۔۱۱ را پریل ۱۹۰۵ء ☆☆ و السلام کنید خاکسار مرزا غلام احمد حمد سیرت المہدی جلد اول حصہ سوم صفحہ ۷۳۵، ۷۳۶ جدید ایڈیشن محمد سیرت المہدی جلد دوم حصہ چہارم صفحه ۳۱ جدید ایڈیشن