مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 391 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 391

مکتوبات احمد ۲۵۳ جلد سوم عزیزی میر محمد اسماعیل صاحب مکتوب نمبرا السلام علیکم حامل ہذا کو محمود احمد کی خیر و عافیت کی دریافت کے لئے بھیجا جاتا ہے۔اور احتیاطاً دس روپے محمود احمد کے لئے بھیجے جاتے ہیں اگر کولو وائن کی قیمت میں کمی ہو تو دس روپے میں سے دے دیں باقی خیریت ہے۔خاکسار مرز اغلام احمد عفی عنہ مکرر یہ ہے کہ محمود احمد کی والدہ چاہتی ہیں کہ ایک دن کے لئے محمود احمد کی خبر لے آویں۔مناسب ہے کہ میاں معراج دین صاحب کو اطلاع دے چھوڑیں کہ ایک دن کے لئے اپنا حصہ مکان جہاں پہلے رہی تھیں خالی کرا دیں صرف ایک رات رہیں گی ابھی یہ بات ایسی پکی نہیں ہے مگر شاید وہ روانہ ہوں محمود احمد کو بہت یاد کرتی ہیں اور بے قرار ہیں۔والسلام اس چٹھی پر ذیل کی یادداشت درج ہے۔خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ یہ رقعہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد صاحب کے دست مبارک کا لکھا ہوا ہے جو کہ فاطمہ بنت قاضی ضیاء الدین صاحب کے پاس سے ملا ہے اور تبر کا اس کو اپنے پاس رکھتا ہوں۔فقط۔اور محمد عبد الله احمدی بوتالوی۔“ حمید اصحاب احمد جلد ہفتم صفحه ۱۷، ۱۷۱