مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 296
مکتوبات احمد ۲۳۵ (نوٹ) خط پر تاریخ درج نہیں تھی مگر اس میں شک نہیں کہ یہ خط تخمیناً ٫۵ جون ۹۸ء کے بعد دو تین دن کے اندر کا لکھا ہوا ہے کیونکہ ۵؍ جون کا حضرت مولوی صاحب ( خلیفہ اول رضی اللہ عنہ ) ) کا مولوی عبداللہ صاحب کے نام جو خط ہے اس میں لکھا ہے کہ حضور نے اس عقیقہ کے لئے دو بکرے تلاش کرنے کا حکم دیا اور نام برکت اللہ رکھا ہے ۔ مکتوب نمبر ۶۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جلد سوم آپ کے گھر کے لوگوں کے لئے دعا کی گئی ۔ آپ پھر لکھیں کہ اب کیسی حالت ہے۔ باقی خیریت ہے۔ ۲۴ جولائی ۱۸۹۸ء والسلام خاکسار مرز ا غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۶۷ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی مخلصی اخویم میاں عبداللہ صاحب نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بوصول خط بدریافت صحت عزیزی رحمت الله اطمینان ہوئی ۔ خدا تعالیٰ عمر دراز کرے۔ آمین اور تفصیل روپیہ ) سے اطلاع ہوئی ۔ خدا تعالیٰ آپ کو اور تمام شرکاء خدمت کو ثواب اور اجر بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔ امید کہ کبھی کبھی ملاقات کے لئے بھی وقت نکالا کریں۔ والسلام تمام احباب کو سلام علیکم ۱۴ دسمبر ۶۹۸ خاکسار غلام احمد عفی عنہ