مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 290
مکتوبات احمد ۲۲۹ جلد سوم مکتوب نمبر ۵۸ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجی اخویم منشی غلام قادر صاحب سلمه نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ جو گولیاں بھیجی گئی ہیں ان میں ہر گز کوئی بُری چیز نہیں ہے۔صرف کسی وجہ سے دھوکا لگا ہے۔مناسب ہے کہ اوّل ایک گولی کا چہارم حصہ کھا لیا کریں۔پھر رفتہ رفتہ گولی زیادہ کر لیں اور قریب ۲ رتی کے کہر با پیس کر کھایا کریں۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔والسلام ۱۷ جون ۹۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۵۹ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں نے آج ایک خط آپ کی نسبت بخدمت ماسٹر قادر بخش صاحب روانہ کر دیا ہے۔اطلاعاً لکھا گیا۔خدا تعالیٰ آپ کے تمام کام درست کرے۔آمین۔باقی سب خیریت ہے۔۱۰ جولائی ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان