مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 289 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 289

مکتوبات احمد ۲۲۸ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۵۶ مجی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ جلد سوم منشی غلام قادر صاحب کے خط سے معلوم ہوا کہ وہ ابھی سنور میں ہیں۔آج میں نے جواب لکھ دیا ہے۔چاہئے کہ توجہ سے ان کا علاج کریں اور ماء الشعیر میں یہ دوائیں ڈال دیا کریں۔عناب ۵ عدد تخم خشخاش سفید ۵ ماشه اصل السوس مقشر ۳ ماشه کبر با ۵ رتی اور جلد جلد اطلاع دے دیں اور بنفشہ اب ڈالنا مناسب نہیں۔۳۱ رمئی ۱۸۹۶ء سپستان ۷ دانہ سرطان مغسول ۳ عدد خاکسار غلام احمد بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم منشی غلام قادر صاحب ستلمه مکتوب نمبر۵۷ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اخویم میاں عبداللہ صاحب کا خط پہنچا۔پہلے اس سے گولیاں ارسال کر چکا ہوں۔مناسب ہے کہ ایک شیشی پوٹ وائن کی جو انگریزی دوا ہے خرید کرلیں اور غذا کے بعد ایک چاء کے چمچے کی مقدار پر پی لیا کریں اور اگر موافق ہو تو دو چمچہ پی لیا کریں اور کبھی دودھ میں چاء ڈال کر پیو یں۔ایسی غذا کھاویں جو جلدی ہضم ہو جاوے۔۱۲ جون ۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد