مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 282
مکتوبات احمد ۲۲۱ دے دیا اور ناظم صاحب کو بھی کہہ دیا کہ میں واپس ہی جاؤں گا ۔ آخر انہوں نے افسوس کے ساتھ لکھا کہ میں نے تو تمہیں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ایسا چاہا تھا۔ اگر ایسا نہیں چاہتا تو میں اجازت دیتا ہوں ۔ آخر میں واپس اپنے حلقہ غوث گڑھ میں آ گیا ۔ اس وقت وہ ترقی کر کے میر منشی ہو گیا تھا۔ مجھے غوث گڑھ میں واپس آنے سے بہت فائدے پہنچے ** چنانچہ تمام گاؤں احمدی ہو گیا ۔ وہ میرے غوث گڑھ واپس آجانے اور خود بڑے عہدہ پر ہو جانے کے بعد بھی میری بہت عزت کرتا تھا اور اکثر میری سفارشیں منظور کیا کرتا تھا۔ اب کچھ عرصہ سے فوت ہو چکا ہے ۔ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۴۶ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ محبی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ امید کہ اپنی خیر خیریت اور حالات خیریت آیات سے مطلع و مسرور الوقت فرماویں اور اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے۔ ۷ دسمبر ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد