مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 279
مکتوبات احمد ۲۱۸ جلد سوم مکتوب نمبر ۴۴۷ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کے والد صاحب کی صحت سے خوشی ہوئی۔اب آپ کو خدا تعالیٰ مقدمات کے ہم وغم سے نجات بخشے۔آج میں نے آپ کے لئے جناب باری تعالیٰ میں دُعا کی۔اللہ تعالیٰ آپ پر خاص فضل کرے۔آمین ثم آمین۔امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں۔والسلام یکم نومبر ۹۴ء آپ کے پاس اشتہار تین ہزار و چار ہزار پہنچ گئے یا نہیں۔خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۴۵ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي مجی و مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاته آپ کے لئے حضرت باری عزاسمہ میں تہجد میں دعا کی گئی۔امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع و مسرور الوقت فرما دیں اور اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔اپنی خیریت عافیت سے جلد مطلع فرما دیں۔۱۲/ نومبر ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ