مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 274 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 274

مکتوبات احمد ۲۱۳ جلد سوم مکتوب نمبر ۳۵ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مشفقی محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ تعالیٰ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کارڈ پہنچا مگر ایسے وقت میں کہ میں بوجہ خارش بہت تکلیف میں تھا۔میں انشاء اللہ القدیر آپ کے لئے بہت دعا کروں گا۔میں چند ہفتہ سے بہت علیل ہوں۔خدا تعالیٰ آپ کی پریشانی دور فرما دے۔وہ ہر چیز پر قادر ہے۔از حامد علی صاحب السلام علیکم ۵/ دسمبر ۹۱ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۶ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مجی اخویم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ اس وقت ایک رسالہ ”نشانِ آسمانی آپ کی خدمت میں ارسال ہے اور رسالہ ” دافع الوساوس“ طبع ہو رہا ہے۔شاید دو ماہ تک چھپ جائے۔دیکھئے آپ کی ملاقات کب ہوتی ہے۔اپنی ملاقات سے مسرور الوقت کرتے رہیں۔۲۳ / جولائی ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان