مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 273
مکتوبات احمد ۲۱۲ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۳۳ مجی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جلد سوم دس روپیہ آپ کے پہنچ گئے۔جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا۔آپ کے تفکر پیش آمدہ کی نسبت ضرور تحریر فرما دیں کہ اب اس سے ہر طرح خدا تعالیٰ نے نجات بخشی ہے۔باقی خیریت ہے۔۱۷ مارچ ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مشفقی اخویم مکتوب نمبر ۱۳۴۷ غلام احمد از قادیان نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ ایک اور ضروری کام ہے۔آتے ہوئے ایک روپیہ کے چوزہ مرغ یعنی ایسے مرغ جو کم عمر ہوں۔چھ مہینہ سے زیادہ کے نہ ہوں۔ضرور خرید کر لے آویں اس جگہ سے وہ سب روپیہ انشاء اللہ دیا جائے گا۔چار روپیہ کا روغن اور ایک روپیہ کے مرغ نوجوان۔کل پانچ روپیہ۔والسلام بخدمت سید محمد شاہ صاحب السلام علیکم ۲۶ جولائی ۱۸۹۱ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ از لدھیانہ محلہ اقبال گنج