مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 272
مکتوبات احمد ۲۱۱ مکتوب نمبر ۳۱ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي جلد سوم مجی اخویم منشی عبداللہ صاحب سلّمهُ رَبُّهُ السلام علیکم رحمۃ اللہ وبرکاتہ کے بعد مد عا یہ ہے کہ خط مرسلہ آپ کا آیا۔حال معلوم ہوا۔آپ کے کام کا انتظام در پیش ہے۔آپ تسلی رکھو اور دعا بھی کروں گا۔والسلام خیر الختام از بنده خدا بخش جالندھری شیخ حافظ حامد علی السلام علیکم مرزا غلام احمد ۲ جنوری ۹۱ء از قادیان اور یہ خط ۳۱ بھی مثل خط نمبر ۳۰ حضور کا اپنے دست مبارک کا لکھا ہوا نہیں ہے ) مکتوب نمبر ۱۳۲ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ اخویم محبی نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔آپ کے لئے دعا کی گئی اور حوالہ بخداوند کریم کیا گیا۔آپ ضرور دو ماہ کے لئے میرے پاس آجادیں کہ میرے پاس خطوط کا کام بہت ہے اور میں ایک طرف بیمار ہوں۔ایک طرف کام بہت ہے۔سخت لاچار ہوں۔مکان وہی لدھیا نہ محلہ اقبال گنج ہے۔والسلام ۱۵/ مارچ ۱۸۹۱ء خاکسار مولوی عبداللہ صاحب کا نکاح ثانی غلام احمد عفی عنہ