مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 271 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 271

مکتوبات احمد ۲۱۰ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۲۹ مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ تعالیٰ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم و رحمۃ اللہ یه عاجز بتاریخ ۱۵ را کتوبر ۱۸۹۰ء بروز بدھ بر وقت ۱۲ بجے دن کے انشاء اللہ القدیر قادیان کی طرف روانہ ہو گا۔اس لئے اطلاع کرتا ہوں کہ اگر ممکن ہو تو ملنے کے لئے آجائیں اور اگر حرج کا رہو تو خیر۔کسی دوسرے وقت ملاقات ہو جائے گی۔اپنی خیریت سے مطلع فرماویں۔والسلام ۱۲ اکتوبر ۱۸۹۰ء مکتوب نمبر ۳۰ مشفقی و محی اخویم میاں عبداللہ صاحب خاکسار غلام احمد عفی عنہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ پس از سلام مسنون۔واضح رہے کہ آپ کا کارڈ مورخہ پہنچا۔امر معلومہ لے کے واسطے کوشش کی گئی ہے اور حسب درخواست آپ کے ایک شخص کو اس امر کے واسطے کہہ دیا گیا ہے، بندوبست ہو رہا ہے۔جس وقت معاملہ طے ہو جاتا ہے آپ کو اطلاع دی جائے گی۔مناسب یہ ہے کہ آپ اختتام مردم شماری کے بعد یہاں قادیان میں آویں اور ضرور آویں۔بالمشافہ اس امر معلومہ پر زیادہ گفتگو کی جائے گی۔ایک جدید رسالہ بنام فتح اسلام تیار ہوا ہے اور مطبع میں زیر طبع ہے۔عنقریب شائع ہوا چاہتا ہے۔یہ رسالہ دنیا میں ایک بالکل بظا ہر نئی مگر در اصل قدیم بات کا ظاہر کرنے والا ہو گا۔آپ عنقریب اس کو مطالعہ کریں گے۔بعد اس کے کہ مطبع سے نکلتا ہے۔آپ کے پاس بھیج دیا جائے گا اور سب طرح فضل الہی سے خیریت ہے۔۲۹ دسمبر ۱۸۹۰ء راقم مرزا غلام احمد از قادیان یہ خط بھی حضرت اقدس کا اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا نہیں ہے بلکہ کسی اور شخص کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے ) ے مولوی صاحب کا نکاح ثانی