مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 270
مکتوبات احمد ۲۰۹ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۲۷ مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ نہایت تعجب کا مقام ہے کہ پھر نہ آپ آئے اور نہ کوئی خط آیا۔ سخت حیرانی اور تفکر ہے۔ مناسب ہے کہ بواپسی ڈاک اپنے حالات خیریت سے اطلاع دو۔ اور یہ بھی کہ اب آنا ہو سکتا ہے یا نہیں ۔ میں نے سنا تھا کہ باعث کارو بار مردم شماری اب آنا مشکل ہے۔ ضرور اپنے حال سے بہت جلد اطلاع دیں۔ ۴ ستمبر ۱۸۹۰ء والسلام خاکسار غلام احمد از لدهیانه بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۲۸ مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ، تعالی نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم و رحمۃ اللہ آپ کا محبت نامہ پہنچ کر باعث تسلی ہوا ۔ یہ عاجز ا بھی اگر خدا تعالیٰ نے چاہا اخیر ستمبر تک اسی جگہ لدھیانہ میں ہی ہے۔ باقی خیریت ہے۔ بخدمت سید محمد شاہ صاحب السلام علیکم ۔ والسلام ۹ رستمبر ۱۸۹۰ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ