مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 269
مکتوبات احمد ۲۰۸ جلد سوم مکتوب نمبر ۲۵ مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ آپ کا کارڈ پہنچا۔ پہلے خط کا جواب دیا گیا۔ اب میرا ارادہ ہے کہ ایک دو مہینے کے واسطے بغرض تبدیل آب و ہوا دس بارہ روز تک بمقام لدھیا نہ جاؤں گا ۔ آپ کو اطلاع دی گا ۔ آپ کو اطلاع دی جاتی ہے۔ آپ بعد فراغت از کام و فرائض منصبی اپنے کے رخصت لے کر آرام سے آویں۔ والسلام ۲۰ جون ۶۹۰ مرسلہ مرزا غلام احمد قادیان مکتوب نمبر ۲۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مشفقی اخویم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ یہ عاجز بمقام لدھیا نہ محلہ اقبال گنج ۔ مکان شہزادہ حیدر مقیم ہے۔ اسی جگہ پر آپ تشریف لاویں ۔ بوجہ علالت وضعف زیادہ نہیں لکھ سکا۔ والسلام ۱۵ جولائی ۹۰ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ از لدھیانه محله اقبال گنج