مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 268 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 268

مکتوبات احمد ۲۰۷ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۲۳ مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم و رحمۃ اللہ جلد سوم آپ کا خط پہنچا۔چونکہ میں ایک عرصہ سے بیمار ہوں اور بہت ناطاقت ہو گیا ہوں۔اس لئے مجھے سے خطوط کا جواب نہیں لکھا جاتا۔اگر آپ ایسے موقع پر دو مہینے کے لئے آجائیں تو بہتر ہوگا۔امید ہے کہ ہفتہ دو ہفتہ تک وصولی مالیہ سے فراغت ہو جائے گی۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام ۳/ جون ۹۰ء مرسله مرزا غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۲۴ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ آپ کا خط پہنچا۔میری طبیعت بہ نسبت سابق رو بصحت ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ۔آپ بعد وصول مالیہ اس جگہ آنے کا قصد کریں۔عوضی مقرر کرا کر رخصت حاصل نہ کریں۔بعد وصولی مالیہ بہ تسکین تام رخصت لے کر آرام سے آجاویں۔جلدی نہ کریں تا کہ حرج نہ ہو۔زیادہ خیریت ہے۔۷ ارجون ۹۰ء والسلام مرسله مرزا غلام احمد از قادیان