مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 266 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 266

مکتوبات احمد ۲۰۵ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر 1 ۱۹ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته آپ کا اخلاص نامہ پہنچا۔چونکہ مجھے پہلے سے آپ کے آنے کی بہت ضرورت ہے۔اس لئے آپ کی تحریر سے مجھے بہت خوشی ہوئی۔امید کہ بلا توقف دو چار روز تک ہی آجائیں۔یہ عاجز ا کثر بیمار رہتا ہے۔لوگوں کے خطوط کا جواب بھی نہیں لکھا جاتا۔امید ہے کہ آپ ہر یک طرح کا کام محض لِلہ کر کے مجھے آرام پہنچائیں گے۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى۔۲۲ / جنوری ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمد از قادیان بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مشفقی مجسی میاں عبداللہ صاحب سلّمۂ تعالی نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔خط کے پڑھنے کے بعد آپ کے لئے دعا کی گئی۔خدا تعالیٰ آپ کے ترددات دور فرمادے۔آمین۔اور دین میں استقامت بخشے۔آمین۔رو بق ہونا صرف ایک ہی خیال سے پیدا ہو جاتا ہے۔جلد جلد اپنے حالات خیریت سے مطلع فرمایا کریں۔والسلام ۱۲؍ جولائی ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ