مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 231
مکتوبات احمد ۱۷۰ جلد سوم خدا کے بندے جب دنیا سے انقطاع کر کے خدا تعالیٰ سے ملیں گے تو ان کے نامہ اعمال میں مصیبتوں کے وقت صبر کرنا بھی ایک بڑا عمل پایا جائے گا۔تو اسی عمل کے لئے بخشے جائیں گے۔بخدمت محبی اخویم سید حامد شاہ صاحب السلام علیکم ومضمون واحد -۔خاکسار غلام احمد از قادیان خط کے پہنچتے ہی دعائے مغفرت بہت کی گئی اور کرتا ہوں مگر یہ تجویز ٹھہری ہے کہ جنازہ جمعہ کے روز پڑھا جاوے۔نوٹ۔چنانچہ مولانا مولوی عبد الکریم صاحب کے کارڈ سے معلوم ہوا کہ قبل از نماز جمعہ حضور مقدس نے نماز جنازہ پڑھائی اور بہت دیر تک چپ چاپ کھڑے دعائیں مانگتے رہے۔