مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 213
مکتوبات احمد ۱۵۲ جلد سوم اگر کفر نہیں ہے تو قریب قریب اس کے ضرور ہے۔اگر ائمہ اربعہ سے خطا ممکن نہ تھا تو پھر باہم ان میں صدر با اختلاف کیوں پیدا ہو گئے اور اگر ان سے اپنے اجتہادات میں خطا ہوئی تو پھر ان خطاؤں کو ثواب کی طرح کیوں مانا جائے۔یہ بُری عادت مقلدین میں نہایت شدت سے پائی جاتی ہے۔ہر ایک دیانت دار عالم پر واجب ہے کہ ایسا ہی ان پر شدت توجہ سے حملہ کرے اور خدائے جلّ شانہ پر بھروسہ کر کے زید و عمر کی ملامت سے نہ ڈرے اور وہ لوگ جو موحدین کہلاتے ہیں۔اکثر عوام الناس ان میں سے اولیاء کی حالت اور مقام کے منکر پائے جاتے ہیں۔ان میں خشکی بھری ہوئی ہے اور جن مراتب تک انسان بفضلہ تعالیٰ ہوسکتا ہے اس سے وہ منکر ہیں۔بعض جاہل ان میں سے ائمہ مجتہدین رضی اللہ عنہم سے جنسی بے جا کرتے ہیں۔سوان حرکات بے جاسے وہ کا فرنعمت ہیں اور طریق فقر و توحید حقیقی و ذوق و شوق والی محبت سے بالکل دُور و مہجور پائے جاتے ہیں۔خدا تعالیٰ دونوں فریقوں کو راہِ راست بخشے۔۱۸ جون ۱۸۸۶ء