مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 196
مکتوبات احمد ۱۴۲ جلد سوم مکتوب نمبرا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مکرمی اخویم صاحبزادہ افتخار احمد صاحب سلّمه نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مدت مدید کے بعد آنمکرم کا خط پہنچا۔رسالہ ”نشانِ آسمانی ارسال خدمت ہے۔نیز فرماویں آپ کی ملاقات اب کب ہوگی کیونکہ ایک مدت مدید گزرگئی ہے یہ عاجز قادیان میں ہے اور جوش مخالفوں کا بدستور۔والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم مکتوب نمبر ۲ از قادیان نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔خدا تعالیٰ سب کو شفا بخشے مگر آپ بھی بعد ایام رخصت ہر طرح آجانا۔ایسا نہ ہو کہ رفتہ رفتہ آنا ہی موقوف رکھیں۔۲۴ اکتوبر ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد