مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 134
مکتوبات احمد ۱۲۶ جلد سوم - احادیث صحیح سے برخلاف ہے ، تو بہ کرنا چاہئے نہ کہ ایسے ایسے افترا کریں ۔ جس قدر آپ محض لِلهِ کوشش اور مباحثہ کر رہے ہیں خدا تعالیٰ اس کا آپ کو اجر بخشے ۔ آپ کی ملاقات کو بہت ملاقات کو بہت عرصہ گزر گیا ہے کبھی ملاقات بھی چاہئے ۔ اس وقت میں نے ایک رسالہ طبع کرانا چاہا ہے جس کا نام نشان آسمانی ہے وہ رسالہ طبع ہورہا ہے۔ شاید دو ہفتہ تک طبع ہو کر میرے پاس آجائے ۔ دو ہفتہ کے بعد آپ مجھ کو ضرور یاد دلائیں تا وہ رسالہ آپ کی خدمت میں بھی بھیج دوں ۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام ۱۱ جون ۹۴ خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۵۵ مخدوم مکرم معظم مولوی رشید احمد صاحب سلمه تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بعد هذا عرض خدمت ہے کہ صاحبزادہ سراج الحق نے آپ کا خط بجنسہ میرے پاس بھیج دیا حرف بحرف ملاحظہ کیا گیا ۔ آپ جو اس عاجز کو واسطے اجز کو واسطے بحث کے سہارنپور بلاتے ہیں ، مجھ کو کچھ عذر نہیں مگر اتنی بات خدمت میں عرض کرنی ہے کہ امن قائم کرنے کے واسطے آپ نے کیا بندو بست کیا ہے؟ ڈپٹی کمشنر صاحب کی تحریری اجازت ہونی ضروریات سے ہے اور مجالس بحث میں سپرنٹنڈنٹ یا اور کسی حاکم با اختیار کا ہونا بھی امر ضروری ہے۔ بنابریں اس قسم کی تسلی بخش تحریر ہمارے پاس بھیج دیں تو بندہ واسطے بحث کے حاضرِ خدمت ہو جائے گا۔ اگر لاہور آپ تشریف لے چلیں تو تسلی بخش تحریر امن قائم کرنے کی آپ کے پاس ہم بھیج دیں ۔ پس اس تحریر کے جواب میں جیسا آپ مناسب پاس ہم دیں۔ سمجھیں اطلاع دیں ۔ راقم غلام احمد بقلم عباس علی