مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 133
مکتوبات احمد بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی مکرمی اخویم ۱۲۵ مکتوب نمبر ۵۳ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جلد سوم آپ کی علالت طبع سے بہت تر ڈر ہوا۔نہایت اشتیاق ہے کہ آپ جس طرح ہو سکے تشریف لا دیں۔خدا تعالیٰ صحت کامل بخشے۔لکھا جاتا ہے۔۲۶ / دسمبر ۱۸۹۲ء تک آجانا چاہیئے۔غلام احمد از قادیان ۸/دسمبر ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۵۴ مجی مکر می اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلّم، تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مدت دراز کے بعد عنایت نامہ پہنچا۔اب یہ عاجز قادیان میں ہے اور انشاء اللہ القدیر ابھی رہائش قادیان میں ہی ہے۔یہ عاجز آپ کے اخلاص اور محبت کا نہایت شکر گزار ہے اور خدا تعالیٰ سے بھی امید رکھتا ہے کہ آپ سے ہر ایک ابتلا میں اول درجہ استقلال اور ثابت قدمی ظہور میں آتی رہے گی۔آپ کے نواح کی طرف اگر کسی نے یہ خبر مشہور کی ہے کہ گویا اس عاجز نے دعویٰ مسیح موعود سے تو بہ کی ہے تو کچھ تعجب کی بات نہیں کیونکہ آج ہمارے مخالفوں کا دن رات افتراؤں پر گزارہ ہے۔یہ مخالف لوگ اگر انصاف پر ہوں تو خود ان کو حضرت مسیح کے دعوی حیات سے جو قرآن کریم اور