مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 132
مکتوبات احمد ۱۲۴ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دوسری شادی جو اللہ تعالیٰ کے عظیم الشان نشانوں کے ماتحت دہلی میں ہوئی تو یہی نذیر حسین حضور کا نکاح پڑھنے کے لئے آئے تھے اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نکاح بڑے فخر کے ساتھ پڑھا تھا۔اس تقریب پر دستور کے موافق پانچ روپے بھی اور ایک جانماز ان کو دیئے گئے تھے۔(عرفانی کبیر ) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی اخویم مکتوب نمبر ۵۲ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم جلد سوم ایک خط اس عاجز کا تمام مقامات میں گھومتا ہوا آخر پھر میرے پاس واپس آیا۔افسوس کہ آپ کو نہ پہنچ سکا۔اب ایک کارڈ آپ کا ملا چونکہ جلسہ سالانہ جو ۲۷ / دسمبر ۱۸۹۲ء کو ہونا ہے بہت نزدیک ہے اور یقین کہ ہماری جماعت کے تمام احباب اس جلسہ پر تشریف لائیں گے۔اُمید کہ آپ ابھی بلا توقف اس طرف کا قصد فرما ئیں۔خدا تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے یہ کارڈ آپ تک پہنچا د یوے۔زیادہ خیریت ہے۔۲۳ نومبر ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان