مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 128
مکتوبات احمد ۱۲۰ جلد سوم مکتوب نمبر ۴۵ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکر می اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلّمۂ تعالیٰ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔خدا تعالیٰ آپ کے مباحثات میں اثر اور برکت بخشے۔یہ عاجز ۲۱ جنوری ۱۸۹۲ء کو لاہور جانے کو طیار ہے۔شاید اس جگہ ایک ماہ تک رہوں۔رسالہ جدیدہ جو اشتہار ہے اب تک طبع ہو کر نہیں آیا۔ہمیشہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع ومسرور الوقت فرماتے رہیں۔۱۹؍ جنوری ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۶م بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی اخویم صاحبزادہ صاحب سلّمه نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔افسوس کہ فیصلہ آسمانی سب ختم ہو چکی ہیں چونکہ مفت دیئے گئے اس لئے لوگوں نے ہر طرف سے لے لئے۔اُمید ہے کہ اپنے حالات خیریت آیات سے ہمیشہ شاد و خرم و خورسند فرماتے رہیں۔زیادہ خیریت ہے۔یکم اپریل ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از لودھیانه محله اقبال گنج