مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 127
مکتوبات احمد 119 جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی اخویم مکتوب نمبر ۴۳ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ حسب مشوره جلسه ۲۷ / دسمبر ۱۸۹۱ء اشتہار چھپنے کے لئے بھیجا گیا ہے۔انشاء اللہ القدیر بر وقت چھپ جانے کے ارسال خدمت ہو گا۔وہ رسالہ ہے صرف اشتہار نہیں ہے۔انشاء اللہ القدیر چند رسالے خدمت شریف میں پہنچ جائیں گے۔آپ کی تقریروں کا کسی پر اثر پڑا یا نہیں۔والسلام مکتوب نمبر ۴۴ خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی اخویم صاحبزادہ صاحب سلمه نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ اور کاغذات مباحثہ پہنچے۔ان کے پڑھنے سے بہت خوشی ہوئی۔خدا تعالیٰ ہر یک کام میں آپ کی مدد کرے۔اشتہارات جدیدہ جو چھپ رہے ہیں اب تک چھپ کر نہیں آئے جب چھپ کر آئیں گے ارسال خدمت کروں گا۔حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں۔۱۲/جنوری ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان