مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 125
مکتوبات احمد ۱۱۷ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی مکتوب نمبر ۴۰ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میں دہلی میں ہوں ۔ تجویز بحث ہو رہی ہے ۔ آپ اگر پہنچ سکتے ہیں تو تشریف لاویں لیکن ا راکتو بر ۱۸۹۱ء تک آنا چاہئے ۔ والسلام خاکسار غلام احمد از دہلی بازار بلیما راں کو بھی نواب لوہارو مکتوب نمبر ام مکرمی اخویم صاحبزادہ صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ میں بخیریت قادیان میں پہنچ گیا ہوں اور ہر طرح سے خیر و عافیت ہے۔ آپ کی جدائی سے بہت رنج ہے لیکن ہر ایک امر اپنے وقت سے وابستہ ہے اگر خدائے تعالیٰ چاہے گا تو پھر ملاقات ہو جاوے گی ۔ اُمید کہ تا وقت ملاقات ہمیشہ حالات خیریت آیات سے مطلع و مسرور الوقت فرماتے رہیں ۔ ۱۳ نومبر ۱۸۹۱ء الراقم خاکسار غلام احمد از قادیان