مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 122 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 122

مکتوبات احمد ۱۱۴ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ میرے پیارے دوست مکتوب نمبر ۱۳۵ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا مہر بانی نامہ اور مبلغ دور و پیر اور دوا وغیرہ سب پہنچ گئے۔ گئے ۔ اللہ جل شانه آ آپ کو جزائے خیر بخشے ۔ یہ عاجز علیل ہے ۔ بالفعل آپ کے سوالات کا بوجہ ضعف و نقاہت جواب نہیں دے سکتا ۔ انشاء اللہ ۔ کسی دوسرے وقت میں دوں گا ۔ خدا جانے اب آپ کی ملاقات کب ہو گی ۔ شاید یہ عاجز تین ماہ تک لود یا نہ میں رہے ۔ مرسله ۱۸ مئی ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار غلام احمد از لود یا نه اقبال گنج بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مشفقی اخویم مکتوب نمبر ۳۶ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ عنایت نامه لو لود یا نہ میں مجھ کو ملا ۔ یہ عاجز دو ماہ تک اسی جگہ رہنا چاہتا ہے ۔ آئندہ ہر یک امر خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ کتاب تصدیق براہین کی مجھے اطلاع نہیں ۔ معلوم نہیں کہ وہ پورے طور پر طبع ہو گئی ہے یا نہیں ۔ سنا ہے کہ وہ سیالکوٹ میں چھپتی ہے اور ایک حصہ چھپ گیا ہے ۔ مولوی حکیم نوردین صاحب کو اس کی اطلاع ہو گی ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ والسلام موصولہ ۷ ار جولائی ۹۰ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ