مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 117 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 117

مکتوبات احمد 1+9 جلد سوم مکتوب نمبر ۲۸ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مشفقی مکر می اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب ستلمه نَحْمَدُه وَنُصَلِّي السلام علیکم و رحمۃ اللہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔میں عرصہ ماہ سے بیمار ہوں۔اب بہ نسبت سابق بہت آرام ہے۔اُمید کہ انشاء اللہ شفا ہو جاوے گی۔مجھے یاد ہے کہ باوجود شدت بیماری آپ کے پہلے خط کا جواب لکھا گیا تھا۔شاید گم ہو گیا ہو گا۔آپ ہمیشہ اپنی خیر و عافیت سے مطلع و مطمئن فرماتے رہیں اور میں بوجہ ضعف و ناتوانی اپنے ہاتھ سے خط نہیں لکھ سکا۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام ۷/جون ۱۸۹۰ء مرزا غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۲۹ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی اخویم صاحبزادہ صاحب سلّمه تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مبلغ دور و پیه مرسلہ آں مکرم پہنچ گئے جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ - کتاب براہین احمدیہ کی جلد چہارم جو آپ نے طلب فرمائی ہے وہ لو دیا نہ میں روانہ نہیں ہو سکتی کیونکہ یہ عاجز محض مجردانہ طور پر لود یا نہ میں آیا ہے۔جس وقت میں قادیان جاؤں گا اس وقت بذریعہ اپنے خط کے مطلع فرماویں۔کتب انشاء اللہ روانہ خدمت کروں گا۔معلوم نہیں کہ کب آپ کی ملاقات ہو۔ہمیشہ تا دم ملاقات مطلع فرمایا کریں۔۶ ستمبر ۱۸۹۰ء والسلام خاکسار غلام احمد