مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 116 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 116

مکتوبات احمد مکرمی اخویم ۱۰۸ مکتوب نمبر ۲۶ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جلد سوم آپ کے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ امام صاحب کی سیرۃ اور صورت کے مشابہ اور ان کے کمالات کا مثیل کوئی امام پیدا ہوگا اور وہ آپ کو یقین اور علم و معرفت کا سبق پڑھائے گا یعنی آپ کے اطمینان اور دفع وساوس کا موجب ہوگا۔بشیر کی وفات کے متعلق ایک دوست کو میں نے خط لکھا ہے۔امید ہے کہ ہفتہ عشرہ تک اس کی نقل آپ کی خدمت میں روانہ کروں گا۔خیر و عافیت سے مطلع فرماتے رہیں۔والسلام ہیں مکتوب نمبر ۲۷ خاکسار غلام احمد از قادیان بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ محبی مکرمی اخویم نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ معہ گولیاں پہنچا۔جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا۔مقدمہ معلومہ کے دفع رفع کے لئے بحضرت عزت دعا کی گئی اللہ جل شانہ اس بلا کو دور فرما دے۔بِرَحْمَةِ الْخَاصَّةِ - جلد جلد اپنے حالات خیریت آیات سے مجھے مطلع و مطمئن فرماتے رہیں کہ طبیعت گراں دمتر ڈد ہے۔دیگر خیریت ہے۔۲۲ فروری ۹۰ء والسلام خاکسار غلام احمد از لود یا نہ محلہ اقبال گنج حمد الحکم نمبر جلد ۲۰ مورخه ۲۱ را پریل ۱۹۱۸ صفحه ۴