مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 112
مکتوبات احمد ۱۰۴ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۲۰ مخدومی مکر می اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مدت مدید کے بعد عنایت نامہ پہنچا موجب خوشی ہوا۔حال یہ ہے کہ قریباً عرصہ بین" روز ہوئے یہ عاجز باعث علالت طبع بشیر احمد پسر اپنے کے بٹالہ میں آیا ہوا ہے۔ارادہ یہ تھا کہ دو تین روز تک رہ کر پھر قادیان میں واپس جاؤں گا مگر بشیر احمد کی مرض بہت غلبہ کر گئی۔ڈاکٹر علاج کرتا ہے۔اب بفضلہ تعالیٰ کچھ تخفیف ہے۔میرا ارادہ ہے کہ تمام رمضان اسی جگہ رہوں۔اپنے حالات خیریت آیات سے جلد جلد مطلع فرمایا کریں۔۲۸ رمئی ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد از بٹالہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مخدومی مکر می اخویم سلّمہ اللہ تعالیٰ مکتوب نمبر ۲۱ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔جب آپ تحریر فرماویں بالا نسخہ کتاب آپ کی خدمت میں روانہ کر دیئے جائیں گے۔آپ خود مختار ہیں جو قیمت ان کی سمجھیں تجویز کر لیں۔آپ کی مخلصانہ کوششیں جو خالص اللہ آپ کرتے ہیں اللہ جل شانہ دُنیا و آخرت میں اس کا آپ کو اجر بخشے۔میرا ارادہ دو ماہ تک انبالہ چھاؤنی میں رہنے کا ہے چنانچہ میں انشاء اللہ تعالیٰ اگست کی ۲۲ یا ۲۳ تک روانہ ہو جاؤں گا اور بارہ نسخہ