مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 111
مکتوبات احمد جلد سوم امرتسر میں بیماری بکثرت پھیلی ہوئی ہے اور ہیضہ بکثرت ہے ایسا نہ ہو کہ بیمار ہو گیا ہو۔جب فتح خاں بخیر و عافیت واپس آتا ہے تو اشتہار لے کر ارسال خدمت کروں گا۔جیند سے اب تک روپیہ تک نہیں آیا اور نہ فروسی سے آیا ، شاید کل پرسوں تک آجائے۔آں مخدوم نے جو سو جلد کتاب ” سراج منیر کی فروخت اپنے ذمہ ڈال لی خدا تعالیٰ آپ کو اس کا اجر بخشے اور آپ کو دنیا و آخرت میں مرادات دلی تک پہنچاوے اور ہمیشہ خیر و عافیت سے مطلع فرمایا کریں اور سب طرح سے خیریت ہے۔والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور مکتوب نمبر ۱۹ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي مکرمی مجی اخویم صاحبزادہ صاحب سلّمۂ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ عنایت نامہ پہنچا۔خدا تعالیٰ آپ کو مخالفوں پر غلبہ بخشے اور ہمیشہ اہل حق کو غلبہ ہی دیتا ہے۔آپ کی ملاقات کا بہت شوق ہے۔دیکھیں پھر کب تقریب نکلتی ہے۔میں نے آج ایک اشتہار چھپنے کے لئے بھیجا ہے۔آپ مجھے دس دن کے بعد یاد دلا دیں تا میں چند پر چہ آپ کی خدمت میں بھیج دوں۔دیگر خیریت ہے۔۱۳ / دسمبر ۱۸۸۷ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان