مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 105 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 105

مکتوبات احمد ۹۷ جلد سوم مکتوب نمبر ۹ مخدومی مکرمی اخویم صاحبزادہ صاحب سراج الحق صاحب سلمه تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آج عنایت نامہ پہنچ کر طبیعت کو نہایت بشاشت اور خوشی ہوئی ۔ خدا وند کریم آپ کے فرزند دلبند ۔ خداوند کی عمر دراز کرے اور آپ کے لئے مبارک کرے ۔ آمین ثم آمین ۔ آں مخدوم نے اول مجھ کو ہدیہ عمامہ خوب و عطر عمدہ بھیجا اور اب مہندی اور جوتہ کے لئے آپ نے لکھا ہے ۔ چونکہ محض محبت اور اخلاص کی راہ سے آپ لکھتے ہیں اس لئے مجھے منظور ہے۔ یہ تا گا جو خط کے درمیان بھیجتا ہوں اس عاجز کے جو تہ کی نوک تک آتا ہے کل لمبائی جو تہ کی یہی ہے ۔ افسوس کہ اشتہار موجود نہیں ۔ انشاء اللہ اگر مل گئے تو روانہ کر دوں گا ۔ زیادہ خیریت ۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مخدومی مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جَزَاكُمُ اللَّهُ وَ أَحْسَنَ إِلَيْكُمْ ۔ یہ عاجز چوڑے پنجہ کا جوتا پہنتا ہے اور ہر طرح سے خیریت ہے۔ ۲۶ را پریل ۱۸۸۶ء الحکم نمبر ۱۳ جلد ۳۹ مورخه ۱۴ را پریل ۱۹۳۶ء صفحه ۴ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ