مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 102 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 102

مکتوبات احمد ۹۴ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد مکتوب نمبرے نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بخدمت اخویم مخدوم مکرم صاحبزادہ سراج الحق صاحب نعمانی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبركاته عنایت نامہ پہنچا موجب مسرت ہوا۔اللہ تعالیٰ آپ کو بہت خوش و خرم رکھے۔بعد اتمام کارروائی خطوط رجسٹری شدہ حصہ پنجم چھپنا شروع ہو گا۔اوّل اس کا رروائی کا انجام تک پہنچ جانا از بس ضروری ہے۔خدا تعالیٰ کوئی ایسی تقریب کرے کہ آپ کی ملاقات ہو جائے۔ماہ شوال میں اس عاجز کا دہلی جانے کا ارادہ ہے اور شاید سہارنپور بھی جانا ہو گا اگر اس تقریب پر ملاقات ہو تو ممکن ہے۔بخدمت مولوی عبد الکریم صاحب سلام مسنون پہنچے۔۲۷ / جون ۱۸۸۵ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ